برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا

EjazNews

آپ نے گھریلو ناچاقیوں کے بارے میں تو اکثر سنا ہوگا اور اس کے ساتھ یہ دیکھا بھی ہوگا کہ فلاں شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ،فلاں شخص نے یہ کر دیا وہ کر دیا لیکن یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابو ظہبی کی رہائشی 20سالہ خاتون اس وقت آگ بگولا ہو گئیں جب شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کے لیے گیا اور واپس گھرمیںخالی ہاتھ لوٹا۔

بیوی نے شوہر سے برگر کا مطالبہ کیا تھا اور وہ اسی کے انتظار میں بیٹھی رہی۔ آدھی رات بیت جانے کے بعد شوہر رات کے تین بجے گھر لوٹا تو اس کے ہاتھ خالی تھے جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی اس حد تک پہنچ گئی کہ بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

ابوظہبی کے مقامی وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس طرح کے معمولی گھریلو تنازع پر خاندان تباہ ہو جاتے ہیں۔ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اتنے چھوٹے گھریلو تنازعات پر عدالتوں کا رخ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا میں ذہانت کے اعتبار سے کون کہا ں کھڑا ہے؟

وکیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا ، جج کی جانب سے باہمی صلح پر زور دیا جائے گا تاہم بیوی کے طلاق کے مسلسل اصرار پر طلاق بھی ہو سکتی ہے۔