ٹرمپ

امریکی صدر نے نیو یارک ٹائمز کو جھوٹا اور عوام دشمن قرار دے دیا

EjazNews

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ لوگ عوام کے دشمن ہیں۔ جس کے جواب میں نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ ہم اپنی تحقیقاتی رپورٹ پر ثابت قدم ہیں جس کی تیاری میں وائٹ ہائوس کی خفیہ دستاویزات ، سابق اور موجودہ حکومتی حکام اور صدر کے قریبی ساتھیوں کا تعاون شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سوڈان میں 30سال بعد صدرعمر البشیراقتدار سے الگ ہوگئے