خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق کی جائیں گی۔ سیاحت کا بطور صنعت مگر ماحول دوست فروغ حتمی ہدف ہے۔ کے پی کےحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ٹورازم پولیس قائم کی جائےگی۔ جس میں نوجوان رضا کاروں کوشامل کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورازم پولیس کے لیے بین الاقوامی سطح پر بہترین ماڈل اپنایا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے قانون سازی محکمہ جنگلات اور ٹوازم سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کی جائے گی۔
