کپل شرما اپنے شو کے ہیرو سدھو کے لیے میدان میں آگئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل یہ نہیں ہوتا کہ اس کو نکال دو اس کو نکال دو۔ ڈرے ہوئے کپل شرما کا کہنا تھا کہ میں زیادہ باتیں نہیں کروں گا ورنہ میں خود پھنس جاتا ہوں۔اس شو کے پروڈیوسر سلمان خان ہیں اور شنید ہے کہ سدھو پاجی کو فارغ کرنے میں ان کا بھی ایک اہم رول ہے ۔ دوسری طرف علی ظفر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشہ روز ایک ٹویٹ کیا جس کے انڈیا سے تابڑ توڑ جواب آنے لگے۔ایک صاحب ویویک بینر جی کا کہنا تھا کہ علی بھائی آپ انڈیا میں بہت مشہور ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بھی ، لیکن اب یہاں نہ آنا اور جس کے منہ میں جو آیا بولا ۔ علی ظفر بھی نہیں ٹھہرے ایک اور ٹویٹ کیا اور بولے جناب کچھ دن بعد آرام ،صبر اور کھلے دل سے اس تقریر کو سننا ۔ یہ ہے وزیراعظم عمران خان کی تقریر ۔
