کشمیریوں کے حقوق کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر وفد کے ہمراہ شریک

EjazNews

مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حقو ق پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے اپنے وفد کے ہمراہ یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔کشمیرکونسل ای یو نے یورپی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا۔ای یو پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس اہم پیش رفت ہے، ایم ای پی واجد خان اور دیگر کی کوششوں سے اجلاس منعقد ہوا۔

گزشتہ روز مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ بھارتی فوج وادی پر قابض ہے۔ کشمیریوں کے دل میںبھارت سے نفرت ہی نفرت ہے،بھارتی وزیراعظم کی ایماءپر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میچ بارش کی نظر ہو گیا