ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں

EjazNews

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں اقوام متحدہ کی توجہ کشمیر میں بھارت کی غاصبانہ کارروائی کی جانب دلائی گئی۔بھارتی الزام تراشیوں اور دھمکیوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کوا ٓگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہی پیغام اپنی ملاقاتوں میں دیا ہے جو وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے شہریوں پر مظالم کی انتہا کر چکا ہے ، کشمیر ی عوام بھارتی مظالم کے خلاف جوابی رد عمل دے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع ہوگی یا نہیں آج فیصلہ متوقع