افغانستان میں دھماکہ، 6افراد ہلاک ، کئی زخمی

EjazNews

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی کا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے۔ افغان صوبہ لغمان میں دھماکے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس سے ایک گاڑی ٹکرا گئی۔اس دھماکے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد وش مار کے مطابق گزشتہ سال جنوری سے ستمبر کے تک افغانستان کے 2ہزار 8سو معصوم شہری ایسے دھماکوں کی نظر ہو چکے ہیں جبکہ 5ہزار کے قریب زخمی ہو ئے ہیں اور ان میں سے بھی بیشتر معزور ہو گئے ہیں۔

امریکہ اور طالبان میں ان دنوں مذاکرات جاری ہیں ۔ اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے بھی نہیں اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں:  چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ بہت سے بجھے ہوئے شعلوں کو ہوا دے سکتی ہے