احتساب کی راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے : وزیراعظم عمران خان

EjazNews

پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کی راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے۔اپوزیشن کو گرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، حالانکہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی۔
یاد رہے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے بیانات کے بعد وزیراعظم پاکستان نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا دورئہ پاکستان کامیاب رہا۔ ملک کا مستقبل روشن ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورروزہ دورے کے دوران 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ طے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دھرنا ختم، اور مولانا فضل الرحمن کا پلان بی