ہزاروں کشمیریوں نے مسجدوں میں پنا ہ لے لی

EjazNews

میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن یہ کرفیو صرف معصوم کشمیریوں کیلئے ہے ،ہندو انتہا پسند کشمیریوں پر حملے کر رہے ہیں۔خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مختلف مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جموں میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے کشمیری اب بھی خوفزدہ ہیں اور جانیں بچانے کیلئے جموں کی مختلف مسجدوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز پلواما میں بھارتی فوج کے محاصرے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی۔دوسری جانب بھارتی انتظامیہ کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کی سکیورٹی واپس لینے کے بعد کشمیری نوجوانوں نے ان کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔واضح رہے بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماوں کی سکیورٹی واپس لے لی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت انسانی ہڈیو ں کی سمگلنگ کا سب سے بڑا مرکز