گاجرکے فوائد

EjazNews

ہمارے ہاں تو سیزن میں گاجر انتہائی معمولی قیمت پر دستیاب ہوتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گاجر ہوتی بھی بہت اعلیٰ ہے ۔ ان سبزیو ں اور پھلوں کو ہم اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کر کے ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایک قول یاد آگیا کہ ’’انسان بھی عجیب چیز ہے ساری زندگی پیسے کیلئے بھاگتا ہے اور جب پیسے کما لیتاہے تو صحت خراب کروا لیتا ہے اور پھر اتنی محنت سے کمائے ہوئے پیسے اپنی صحت پر لگاتا ہے‘‘ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں ۔ یاد رکھیے صحت مند زندگی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔آئیے اس سبزی کے بارے میں جانتے ہیں کہ ہمیں صحت مند رکھنے کے لیے اس میں کیا ہے۔
گاجر موسم سرما کی ایک مشہور سبزی ہے جسے پھلو ں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک جڑ ہے اور زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں میں اسے شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی عموماً تین اقسام پائی جاتی ہیں۔ سفید، سرخ اور شربتی۔
اسے بطور سالن اور سلاد دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے ۔ خاص طور پر اس کا حلوہ نہایت پسند کیا جاتا ہے۔
گاجر میں کیلوریز 47، پروٹین 0.9گرام، چکنائی 0.2گرام، معدنی نمکیات 1.1گرام، کاربوہائیڈریٹ10.7گرام، کیلشیم 0.08گرام، فاسفورس 0.03گرام، فولاد 1.5گرام، وٹامن اے 2,000 اور 43000، وٹامن بی 0.04مل گرام،B2، 0.02ملی گرام اور وٹامن سی 3ملی گرام پائے جاتے ہیں۔
گاجر کو غریب آدمی کا سیب کہا جاتا ہے۔
گاجر جسم کو طاقت دینے میں ایک بے مثال سبزی کا درجہ رکھتی ہے۔
گاجر کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
گاجر کے بکثرت استعمال سے مثانہ اور گردہ کی پتھری ٹوٹ جاتی ہے اور ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستے نکل جاتی ہے۔
گاجر کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے اور دل کے امراض کے لئے بے حد مفید ہے۔
گاجر کا حلوہ قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔

یرقان کے مرض میں گاجر کا جوس مصری ملا کر گرمیوں میں دو چھٹانک استعمال کرنے سے خون کی کمی، جگر کی گرمی اور یرقان کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
گاجر میں وٹامن اے کی سب سے ز یادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ جسم میں وٹامن اے کی کمی صرف گاجر کھانے سے ہی پوری ہو سکتی ہے۔
گاجر جسم کے سدے کھولتی اور لاغری کو ختم کرتی ہے۔
کھانسی اور سینے کے درد کے لئے گاجر بہت مفید سبزی اور دوا ہے۔
زیادہ مقدار میں گاجر کھانے سے نفخ پیدا ہوتا ہے ،اس کے علاوہ گاجر دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ اس لئے اسے چینی کے ہمراہ نمک و گرم مسالہ لگا کر کھانا مفید ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس کے جوس بھی آپ کے لیے بہت مفید ہے۔
طبی تحقیقوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گاجر کا جوس جگر میں موجود زہریلے مواد سے چھٹکارے کے لیے معاون ہوتا ہے۔ دل کی صحت کو بڑھاتا ہے،صحت مند چمکدار جلد، نظر میں بہتری،کینسر کی روم تھا م میں مددگار۔

یہ بھی پڑھیں:  غذا اور صحت:انار کھائیں بھوک لگائیں