پنجاب کے دیہی علاقے

پنجاب کے 30مزاروں میں عطیات کی وصولی کیلئے کیش مشینیں نصب کی جائیں گی: وزیراعلیٰ پنجاب

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا، سماجی بہبود کے شعبوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے سماجی بہبود ، بیت المال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی سے متعلق استفسار کیا، اجلاس میں زکوٰۃ گزارہ الائونس کی فوری تقسیم یقینی بنانے کیلئے ڈی سی کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زکوٰ ۃ کی تقسیم کے طریقہ کار کو فول پروف بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور زکوٰ ۃ مستحقین کی نشاندہی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا تیار کیا جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور 30مزاروں میں عطیات کی وصولی کیلئے کیش مشینیں نصب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فائیو: ہم تیار ہیں، آفیشل سانگ ریلیز،سوشل میڈیا پر شائقین کا ملا جلا رد عمل