مالدیپ کے سابق صدر رشوت دینے کے الزام میں گرفتار

EjazNews

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کےدوران گواہان کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔مالدیپ پولیس حکام کے مطابق سابق صدرعبد اللہ یامین کو کشتیوں کے ذریعے مافوشی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عبداللہ یامین نے گواہان کو بیان تبدیل کرنے کے لیے رشوت دینے کے پولیس الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے عبداللہ یامین نے 2013ءمیں حکومت سنبھالی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے کئی مخالفین کوقید یا جلاوطن کر دیا تھا۔ سابق صدر اپنے دورحکومت میں انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا شکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں ہر دلعزیز سفیر مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کو سوشل میڈیا کیسے دیکھتا ہے