خطے میں بڑھتی کشیدگی : وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

EjazNews

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلواما حملے کاالزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے میں سکیورٹی کی صورت خال کو خراب کر رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف طاقت کااستعمال کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پلواما حملے کا بغیر تحقیقات تعلق پاکستان سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے، بھارت مخالفانہ بیان بازی کر کے پاکستان کے خلاف فضاءکشیدہ بنا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے بھارت پلوامہ حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے، بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  جو ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کیلئے بھیج دے، کیا اس کے شوہر کی شہریت پر کوئی شک ہو سکتا ہے؟:چیف جسٹس اطہرمن اللہ