بھارت کے پاس پلوامہ حملے کے ثبوت ہیں تو پیش کرے ہم کارروائی کریں گے: وزیراعظم

EjazNews

بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی اس وقت جواب سعودی ولی عہد کے دورے کی وجہ سے فوری نہیں دیا۔سعودی ولی عہد اہم دورے پر پاکستان آرہے تھے۔ کیا کوئی احمق بھی اس اہم موقع پر ایسی کارروائی کرے گا،اس قسم کے حملے سے ہمیں کیا فائدہ ۔ کیوں پاکستان اس سٹیج پر جب مستحکم ہور ہا ہے ایسا کرے گا۔ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے۔ میں ہندوستان کی گورنمنٹ سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں ۔ اگر آپ نے ماضی کے اندر ہی پھنسے رہنا ہے۔ آپ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے لڑائی کی جانب ہی رہیں گے ۔ میں آپ کو واضح بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے۔ یہ ہمارے حق میں نہیں کہ کوئی ہمارے ہاں سے کہیں جا کر یا کوئی ہمارے ہاں باہر سے آکر دہشت گردی کرے۔ میں ہندوستان سے پورا تعاون کرنے کوتیار ہیں اگر کوئی پاکستان سے دہشت گرد ی کر رہا ہے۔ ہم جب بھی ہندوستان سے بات چیت شروع کرتے ہیں ان کی پہلی شرط ہے کہ دہشت گردی کے لیے بات کریں ہم دہشت گردی پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان وہ ملک ہے جس کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ۔ہمارے 70ہزار لوگ مارے گئے۔ ہمارے 100ارب کا نقصان ہوا ،ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں نئی سوچ آنی چاہیے کیا وجہ ہے کہ کشمیر کے نوجوان اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ ان کے اوپر سے موت کا خوف ہی ختم ہو گیاہے ۔ فوج سے اگرآپ آج تک کامیاب نہیں ہوئے تو کیا آگے ہوسکیں گے۔ پوری دنیا اس پر بات کر چکی ہے کہ بات میز پر حل ہو گی ۔افغانستان کی طرح بات ڈائیلاگ سے ہی حل ہوگی۔ ہم انڈیا سے سن رہے ہیں کہ پاکستان پر حملہ ہونا چاہیے سبق دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  لگتا ایسا ہے کہ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک کو عالمی سطح پر شرمندہ کرے:وزیراطلاعات

آپ کا الیکشن کا سال ہے بڑی بوسٹ ملے گی پاکستان کو سبق سکھا سکیں گے۔ پاکستان جواب دینےکا سوچے گا نہیں جواب دے گا۔ پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میںہوتی ہے۔ لیکن یہ بات کدھر جائے گی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس میں عقل کریں گے، یہ مسئلہ ڈائیلاگ سے حل ہوگا۔