امریکہ میں ایمر جنسی نافذ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ

EjazNews

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 16ریاستوں کے اتحاد نے کیلی فورنیا کے شمالی ضلع کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل نویویئر کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر کو عدالت لے کر جائیں گے تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارا ت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے۔ کانگریس کی جانب سے سرحدی دیوار کے لیے فنڈز کی منظوری دینے سے انکار کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر ٹرمپ کی کرونا سے صحت یابی کے بعد الیکشن مہم کیسے چلے گی؟