غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے شہرچٹا گانگ بندرگاہ کے قریب کچی آبادی میںشارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے دوسرے گھروں کو بھی اپنا لپیٹ میں لے لیا۔ آگ ا تنی شدید تھی کہ دو سو مکانات اس کی زد میں آگئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیںاورف ائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 5گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد اس آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ سے 8افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
