پی ایس ایل فوری

پی ایس ایل 4 کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے

EjazNews

پی ایس ایل فور کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہی ہے ۔ اس کے ساتھ اس دفعہ شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں نے بھی شائقین کو مایوس نہیں کیا۔ خاص کر اگر بائولرز کا ذکر کیا جائے تو زیادہ اچھی بات ہے کیونکہ نئے بائولر زنکھر کر سامنے آرہے ہیں۔ دبئی میں پہلے مرحلے کے میچ کھیلے گئے، حسن اتفاق دیکھئے کہ اس مرحلے کی ابتداء بھی لاہور قلندر کی ہار سے ہوئی اور اختتام بھی لاہور قلند ر کی ہار سے ہوا۔ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دی اور ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ناقوں چنے چبوائے۔ اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرزنے کراچی کنگز کو شکست کا منہ دکھایا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔ اس مرحلے کا آخری میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں لاہور قلندرز کی کارکردگی اس پورے مرحلے میں سب سے زیادہ خراب رہی کیونکہ صرف 78سکور پر پوری ٹیم پویلین سے باہر ہو گئی اور پشاور زلمی نے باآسانی یہ ٹارگٹ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئر کے ساتھ جونئیر کھلاڑیوں کو بھی موقع مل رہا ہے: سرفراز احمد