عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت آج سے ہوگی

EjazNews

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے ہوگی۔ عالمی عدالت انصاف کا پندرہ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ یاد رہے اس 15 رکنی بینچ میں ایک جج بھارتی بھی ہے۔ پہلے دن بھارتی وکلاء دلائل پیش کریں گے جبکہ 19فروری کو پاکستانی جوابی دلائل دیں گے۔ 20اور 21کو عدالت کیس سے متعلق غوروغوض کرے گی۔ سماعت 4دن جاری رہے گی۔
یاد رہے کلبھوشن یادیو کو سکیورٹی ایجنسیوں نے بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔ یہ پاکستان میں شرپسندی کا ایک گروہ ایکٹو کیے ہوئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے قانون کی مخالفت