سعودی ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ”نشان پاکستان “سے نواز دیا گیا

EjazNews

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا گیا۔ ظہرانے میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی میں ایوان صدر پہنچے، جہاں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا اور بچوں نے گلدستے پیش کیے،سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے وزیر خارجہ اور وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔

خیال رہے محمد بن سلمان دوسری سعودی شہزادے ہیں جنہیں پاکستان کے اعلیٰترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز ا گیا ہے اس سے قبل 2006ءمیں سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبدا لعزیز کو نشان پاکستان سےنواز گیا تھا۔

محمد بن سلمان آج اپنا دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی