سعودی ولی عہد اپنا دورۂ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو گئے

EjazNews

محمد بن سلمان پاکستان سے الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے: وزیراعظم

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کر تے ہوئے ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹرٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے۔ اور ہم پاکستان کے شاندار مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان دو بڑی معیشتوں کے درمیان گھرا ہو ا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2030ءتک بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو معاہدات ہوئے ہیںوہ صرف شروعات ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورئہ پاکستان کرنے پر پوری قوم کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید زیاد ہ تر مزدور تھے۔ان کاکہنا تھا کہ بد قسمتی سے پاکستان نے ان کو نوکریاں نہیں دیں۔ا س وجہ سے وہ سعودی عرب گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے ایسا لگا آپ اتنے مشہور ہیں کہ اگر الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہزادے کی جانب سے اپنے آپ کو پاکستان کا سفیر کہنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرپشن کے پیسے سے داخلہ لیا ہو توابو، پھوپھو،انکلز کی کرپشن نظر نہیں آتی: معاون خصوصی اطلاعات