بنگلہ دیش میں خوفناک آتشزدگی2سو گھر جل گئے

EjazNews

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے شہرچٹا گانگ بندرگاہ کے قریب کچی آبادی میںشارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے دوسرے گھروں کو بھی اپنا لپیٹ میں لے لیا۔ آگ ا تنی شدید تھی کہ دو سو مکانات اس کی زد میں آگئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیںاورف ائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ 5گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد اس آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ سے 8افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شدت پسندی کے بعد نیوزی لینڈ نے کرونا کو بھی سب سے پہلے شکست دے دی