sahabaz_sharif

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

EjazNews

احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوس سکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگرپر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، فواد حسن فواد اور احد چیمہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ جنہوں نے فرد جرم پر دستخط کر دئیے۔
معزز جج نے دوران سماعت شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی طبیعت خراب ہے تو آپ بیٹھ سکتے ہیں ۔ عدالت کی اجازت سے شہباز شریف روسٹرم چھوڑ کر کرسی پر بیٹھ گئے۔بعد ازاں عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکینڈل کی سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  محکمہ معدنیات کی آمدن فیکٹری کی آمد ن سے بھی کم ہے: جام کمال