آئیےپودینہ کی افادیت جانتے ہیں

EjazNews

پاکستان میں پودینہ وافر اور ارزاں پایا جاتا ہے ۔ اس کی قیمت بھی انتہائی کم ہے۔ لیکن اگر اس کی افادیت کو دیکھا جائے تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ پودینہ کو ہم اپنے روز مرہ کے کھانوں میں استعمال کر کے اپنی صحت کے بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ آج کل کی مصروف زندگی میں لوگوں کے پاس اپنے سوا سب کے لیے ٹائم ہے ۔ صحت کے مسائل دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر آپ اپنی مصروفیات کے مطابق اس کو اپنی چائے کا حصہ بنا لیں یا پھر کھانے میں استعمال کریں تو یہ بہت مفید ثابت ہوگا۔ کیونکہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔ پودینہ کو آپ اپنے گھر میں بھی اگا سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو بہت بڑی جگہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ آئیے پودینہ کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس کی افادیت کیا ہے۔
پودینہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اسے ہندی میں پودینہ ، عربی میں فودنج، فوتیج، حبق، فارسی میں پودنہ، پودینک، انگریز اسے Mintکے نام سے بلاتے ہیں۔دنیا بھر میں پودینہ کی عموماً تین اقسام بیان کی جاتی ہیں۔ جنگلی، پہاڑی اور نہری۔

یہ بھی پڑھیں:  جوس سے امراض کا علاج
https://www.youtube.com/watch?v=UmaUY3KDDrQ

پودینہ میں بہت سے وٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ ایک سو گرام پودینہ میں 84.9فیصد رطوبت، 4.8فیصد ن، 0.6فیصد چکنائی، 1.9فیصد معدنی اجزائ، 2.0فیصد ریشہ، 5.8فیصد روغنیات، کیلشیم 200ملی گرام ، فاسفورس62ملی گرام، فولاد 15.6ملی گرام، وٹامن سی 27ملی گرام اور کچھ م قدار میں وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن ڈی اور ای بھی پایا جاتا ہے۔ ایک سو گرام پودینہ میں 687 حرارے (کیلوریز) پائے جاتے ہیں۔
ہمارے ہاں عام طور پر پودینہ کو خوشبو کے لیے کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔لیکن یہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔پودینہ معدہ کو تقویت دیتا ہے اور ریاح کو نکالتا ہے۔ اس لیے اسے کھانے کے ساتھ بطور چٹنی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں زہروں کو دور کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔بدہضمی اور ہیضہ کی شکایت میں یہ بہت مفید ہوتا ہے۔ اس کی چائے سے پیٹ کے دردمیں افاقہ ہوتا ہے اور پاس کی شدت کم ہو جاتی ہے۔پودینہ دمہ کے مرض میں اکسیر ہے۔ حکماء دمہ کا دورہ روکنے کے لیے اس کو استعمال کرواتے ہیں۔ جس سے سانس کی نالی کی رکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔پودینہ پھیپھڑوں کو توانائی بخشتا ہے اور جرثوموں کا خاتمہ کرتا ہے۔خون گاڑھا ہونے سے دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے دل پر دبائو ، بے چینی اور درد کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ پودینہ خون کو پتلا کرتا ہے۔پودینہ کا قہوہ روزانہ ایک پیالی صبح و شام پینے سے نظام ہضم درست رہتا ہے اور پینے والے کے چہرے اور جلد کو رونق بخشتا ہے۔پودینہ گردہ اور مثانہ کی پتھری تحلیل کرنے میں بھی اہم کر دار ادا کرتا ہے۔خواتین کے ایام کے مسائل اور تکالیف کو دور کرنے کے لیے پودینہ کا رس نہایت مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آلو کے فوائد