سعودی ولی عہد شام 7بجے نور خان ائیر بیس پرپہنچیں گے،وزیراعظم ان کا خود استقبال کریں گے

EjazNews

شہزادے کے ہمراہ19رکنی وفد ہوگا۔ان کی آمد پر اسلام آباد سج گیاہے ۔خیر مقدمی بینر لگ چکے ہیں ۔سعودی ولی عہد کو17تھنڈر طیارے فضا میںپروٹوکول دیں گے۔ولی عہد کے ذاتی استعمال کی اشیاء پہلے ہی کنٹینرز کے ذریعے پہنچ چکی ہیں۔
محمد بن سلمان پاکستان میں کئی یادداشتوں پر سائن کریںگے۔سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تیل و گیس ، توانائی ، پن بجلی، معدنیا ت،خوراک وزراعت کے شعبے میں طویل المدتی منصوبے شروع کرنا چاہے ہیں۔ جبکہ مشیر صنعت و تجارت عدالرزاق دائود کہتے ہیں سعودی عرب دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بھی معاہدے کرنا چاہتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بال ٹمپرنگ کیس : وارنر اورسمتھ کی 1سالہ پابندی ختم