انسانی صحت کے لیے نہایت سود مند پھل امرود

EjazNews

پھل اور سبزیاں ہماری اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتی ہیں، ان کے بغیر ہماری غذا نامکمل ہوتی ہے کیونکہ ان میں قدرتی طور پر مختلف قسم کے معدنیات، وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو صحت مند بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انسان کی قدرتی غذا پھل اور سبزیاں ہیں اگر انسان ان کا استعمال درست طریقے اور متواتر کرے تو وہ اپنی جسمانی مشینری کو درست حالت میں رکھ سکتا ہے ۔ تاریخ انسانی کے مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آج کے انسان کی بانسبت پہلے انسان زیادہ قدر آور اور طاقتور تھے۔ یہی پھل اور سبزیاں ان کے پا س بھی تھیں جو آج ہمارے پاس ہیں بس اس کے صحیح استعمال کی ضرورت ۔

انہی پھلو ں اور سبزیوں ایک ایسا ہی قدرتی فوائد سے بھرپور پھل امرود بھی ہے ، امرود کھانے کے کچھ حیرت انگیز فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ ہی واقف ہوں گے۔ امرود کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے، آنکھوں کی بینائی کو بہتر کرتا ہے۔

امرود ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، امرود میں فائبر موجود ہوتا ہے، اس کے علاوہ اینٹی مائیکروبیل کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو ہماری آنتوں سے نقصان دہ بیکٹریا کا خاتمہ کرتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ ایک امرود کھائیں گے تو اِس سے آپ آنتوں کی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیےپودینہ کی افادیت جانتے ہیں

وزن میں کمی:
نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ امرود کھانے کا ایک اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، امرود میں فائبر موجود ہوتے ہیں جو ہماری بھوک کی سطح کو کم کرتا ہے اور اِس کے علاوہ اس میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے، لہٰذا اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں امرود کو ضرور شامل کریں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید:
امرود ایک ایسا پھل ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے، اس میں موجود فائبر شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےچانک شوگر کی سطح کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے، ایسے مریضوں کو چاہیے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اپنی روز مرہ کی غذا میں امرود کو شامل کرلیں۔
کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے:
امرود کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی ایکسیڈینٹ جسم میں موجود ا±ن ا?زاد ریڈیکلز سے لڑتے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں، اِسی وجہ سے امرود کو کینسر سے بچاو¿ کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔
آنکھوں کی بینائی بہتر کرتا ہے:
آج کل موبائل فون ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہر دوسرا شخص آنکھوں کی کمزور بینائی کا شکار ہے لیکن اب اِس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امرود میں اِس کا علاج ہے۔
اگر آپ کو اپنی آنکھوں کی بینائی بہتر کرنی ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ امرود کھائیں کیونکہ اِس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لیے مفید ہوتا ہے۔
دل کو صحت مند بنائے
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔
قبض کشا
اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
جسمانی مدافعت کو بڑھائے
جسم میں وٹامن سی کی کمی انفیکشنز اور موسمی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اور ایک امرود سے ایک مالٹے کے مقابلے میں دوگنا زیادہ مقدار میں وٹامن سی جسم کو ملتا ہے۔وٹامن سی جسمانی مدافعتی نظام کے کردار کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔جراثیم کش ہونے کی وجہ یہ پھل معدے میں نقصان بیکٹریا اور وائرسز کو مارتا ہے جو انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گاجرکے فوائد

دماغی پھل
اس پھل میں وٹامن بی تھری اور بی سکس بھی موجود ہے جو کہ دماغ کی جانب خون کی فراہمی کو بہتر کرتے ہیں اور ذہنی افعال کو تحریک دینے کے ساتھ اعصاب کو بھی سکون پہنچاتے ہیں۔
جھریوں سے بچائے
وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین اور لائیکوپین کی وجہ سے امرود جلد کو جھریوں سے بچاتا ہے، یعنی ایک امرود روزانہ جھریوں کو کافی عرصے تک دور رکھتا ہے۔
یہ ہلکے سبز یا پیلے رنگ والے پھل کے بیج بھی کھائے جاسکتے ہیں بلکہ اس کے پتے بھی ہربل چائے کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں جبکہ ان پتوں کا جوہر یا ایکسٹریکٹ بھی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔یہ پھل اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور زبردست غذائی اجزا اسے صحت کے لیے بہت فائدہ مند بھی بناتے ہیں۔
امردو زبردست غذا کے ساتھ ساتھ دوا کے طور پر بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس کا استعمال خونی بواسیر کے لئے بھی مفید ہے اس سے بواسیر ی مسوں کی جلن بھی ختم ہو جاتی ہے۔
اس کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں بطور چائے ابال کر استعما لکرنا نزلہ و زکام کا فوری علاج ہے۔ امرودکے پتوں کو بطور چائے استعمال کرنا دستوں کے لئے بھی مفید ہے۔
اس کا بکثرت استعمال گیس اور بد ہضمی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے اسے اعتدال کے ساتھ استعما ل کرنا چاہئے۔ اس کے بیج ہضم نہیں ہوتے۔ امرود نہایت فرحت بخش اور پیاس کو مٹاے والا ہے۔ اس کا جوس بھی آپ کو فروحت اور لذت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیے جانتے ہیں کلونجی ہماری صحت کےلیے کتنی مفید ہے