کشمیر میں دھماکے۔الزام تراشیوں کا نیا دور شروع

EjazNews

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں انڈین فوجی جوانوں کی ہلاکت سے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک سکول بم دھماکے میں متعدد بچوں کے زخمی ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا

ہمیشہ کی طرح بغیر کسی ثبوت اور بغیر تحقیق کے الزامات پاکستان پر لگانا شروع کر دئیے انڈیا میں الیکشن کا دور دورہ ہے اور اس دروان پاکستان کارڈ الیکشن میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہاں پر ووٹ بڑھتی ہوئی غربت، انسانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تفریق، امیر اور غریب کے درمیان میلوں کا فاصلہ، دنیا میں سب سے زیادہ کسانوں کی خودکشی کرنے والا ملک ،جہاں طالبعلم دوران تعلیم سب سے زیادہ خودکشیاں کرتے ہیں پر ایسی بہت سی اور وجوہات کے باوجود ووٹ صرف پاکستان پر الزام تراشی سے ملتا ہے ۔

اس بات کا ذکر وزیراعظم پاکستان بھی کرچکے ہیں کہ امن کی بات الیکشن کے بعد ہی ہوگی کیونکہ وہاں الیکشن کے دوران سب سے زیادہ پاکستان پر الزام تراشی کر کے ہی ووٹ ملتے ہیں ۔جہاں تک مودی صاحب کی بات ہے وہ تو اس کام میں ماہر مانے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیےنرگسی کوفتے بناتے ہیں

انڈین الیکشن پر تھوڑی سی گہری نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ وہاں پر چاہے ریاستی الیکشن ہو یا قومی سطح کے وہاں پر ووٹ مسلم مخالفت یا پھر پاکستان مخالفت پر ہی ملتا ہے ۔

ہلاکتوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن بغیر ثبوت اور بغیر تحقیقات الزام تراشی کی عادات کو ختم کر کے ہی امن کی طرف بڑہا جاسکتا ہے ۔