مالی سال 2018-19ء پہلے سات ماہ میں 55ارب مالیت کے موبائل درآمد کیے گئے

EjazNews

پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 55ارب مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ گزشتہ 7ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 13.13فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 48.71ارب کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے7ماہ میں 42کروڑ 38لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ۔
بیور شماریات کا کہنا ہے کہ 15فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، گندم، آٹا، مسٹر ڈ آئل، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل، گھی، چینی گڑ اور دال مسور سمیت 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق انڈے، لہسن، خوردنی تیل، آلو پیاز ، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، سرخ مرچ اور ایل پی جی سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم آج حیدر آباد میں یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھیں گے