روس میں سیاہ برف باری :عوام خوفزدہ

EjazNews

ٹی وی رپورٹس کے مطابق روس کے خطے کیمیروو کے 3شہروں میں سیاہ برف باری ہوئی ہے ۔مقامی افراد کی جانب سے سماجی روابط کی مختلف سائٹس پر شیئر کی گئیں تصاویر میں سیا ہ برف کے مناظر پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کچھ صارفین اسے خوبصورت بھی قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق برف باری کے سیاہ ہونے کا ذمہ دار علاقے میں موجود کوئلے کے مقامی پلانٹس کو قرار دیا جارہا ہے۔مقامی ماہرین کا کہا ہے کہ کوئلے کے بوائلر، گاڑیوں کا دھواں اور کوٹہ جلانے والے پلانٹ کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔کچھ تصاویر ایسی بھی شیئر کی گئیں ہیں جس میں گاڑیاں بھی سیاہ برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ میں مذہبی،تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرار داد منظور