انجیر:انسانی صحت کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ

EjazNews

یہ ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے۔ عربی میں اسے تین اور انگریز ی میں فگ (Fig) کہتے ہیں۔اس کا شمار صحت بخش پھلوں میں ہوتا ہے۔ انجیر میٹھا س سے بھرپور ہوتی ہے۔اس میں تقریباً50فیصد انگور جتنی مٹھاس ہوتی ہے۔ پاکستان میں انجیر تازہ بہت مشکل سے ملتی ہے۔ البتہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں یہ تازہ مل جاتی ہے۔ انجیر دوسرے پھلوں کی بجائے خشک میوہ جات کے ساتھ بکتی ہےکیونکہ یہ انجیر خشک کی ہوتی ہے۔
ایران، ترکی اور یونان میں انجیر وافر مقدار میں ہوتی ہے۔ یہ جزیرہ نما مالٹا میں بھی ہوتی ہے لیکن سب سے اچھی انجیر ترکی کے مقام سمرنا میں ہوتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=UqsYwLsZRfE

اس کے کھانے سے آنتیں صاف ہو جاتی ہیں۔ اس کو تازہ کھائیں یا خشک حالت میں یہ نظام ہضم کے لیے بہت مفید ہے۔ آج کل آنتوں کی سستی کی شکایت عام ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ سوتے وقت چار پانچ خشک انجیر اچھی طرح چبا کر کھائیں یا پھر انھیں گرم دودھ میں بھگو کر نرم ہونے پر استعمال کریں۔
جن لوگوں کو لو بلڈ پریشر کی شکایت ہوتی ہے ان کا بھی بہترین علاج انجیر ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں خون خوب بنتا ہے اور اس طرح خون کی کمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
اکثر لڑکے لڑکیاں دبلے پن کا شکار ہوتے ہیں ویسے آج کل تو یہ فیشن ہے مگر جو لوگ اپنا وزن بہتر کرنا چاہیے وہ اس کے استعمال سے اپنا وزن بہتر کر سکتے ہیں۔
سانس کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
پھیپھڑوں کی کئی شکایات انجیر کے استعمال سے دور ہو سکتی ہیں۔ معالجین انار کی طرح مریضوں کو انجیر کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔
نزلہ زکام کی پرانی شکایت میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

جوڑوں کے درد یا گٹھیا کی شکایت میں بھی آفاقہ ہو سکتاہے۔
اسی طرح یہ جلدی امراض میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ جسم سے خراب معدے کو خارج کر کے جگر اور معدے کو چست رکھتا ہے اس طرح جو کچھ کھایا پیا جاتا ہے خوب ہضم ہوتا ہے۔
قدرت نے انجیر میں حیاتین، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس بھی بھر دی ہے۔انجیر صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ طاقت بھی مہیا کرتی ہے۔گلے میں خراش ہو تو اچھی طرح چبا کر کھائیں اور جب لئی سی بن جائے اسے آہستہ آہستہ نگل لیں انشاء اللہ آرام ملے گا۔
اس میں ایسا ہاضم خمیر ہوتا ہے جس سے ہاضمے کا نظام قوی رہتا ہے ۔اس میں گردے اور مثانے سے ریت خارج کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔
بعض پھوڑے بھی سخت ہو جاتے ہیں اور دیر سے پکتے ہیں ان پر انجیر کو دودھ میں پکا کر پوڑیوں کی طرح باندھنے سے وہ پک کر پھوٹ جاتے ہیں اور زخم بھی جلدی اچھا ہو جاتا ہے۔
اس کی کاشت پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ کے گھر میں اگر گنجائش ہے تو اس مفید پھل کا درخت گھر میں لگا کر سرخ اور میٹھی انجیر تازہ انجیر سے لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  انسانی صحت کے لیے نہایت سود مند پھل امرود

یہ بھی پڑھیں:  سیب کو چھلکے سمیت کھائیں