امریکی صدر ٹرمپ بھی نوبیل انعام حاصل کرنے کے خواہش مند

EjazNews

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں موثر سفارت کاری کرنے پر جاپانی وزیراعظم نے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے لیکن اب ان میزائل کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔امریکی صدر نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں۔
کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ کمیٹی نے نوبیل انعام بارک اوبامہ کو دے دیا جنہیں یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ انہیں یہ انعام کیوں دیا گیا۔
واضح رہے سابق امریکی صدر کو ان کی امن کی کوششوں اور انصاف کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انعام دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ٹیچر کی تصاویر