محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان :سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف وزارت داخلہ کا ایکشن

EjazNews

وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے، ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور تمام صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹری کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند تنظیمیں اور ان سے وابستہ افراد ولی عہد کی آمد سے متعلق منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ ہے کہ جن اکائونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ان کو فوری بلاک کر کے ان کو چلانے والے ایڈمنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یاد رہے سعودی ولی عہد کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جڑواں شہروں کی سکیورٹی بھی پاک فوج نے سنبھال لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  جذبہ خیرسگالی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے عطیات