قبائلی عوام کی مدد کا وعدہ پورا کر رہا ہوں: وزیراعظم

EjazNews

قبائلی علاقوں میں ہیلتھ انشورنس کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی علاقوں میں بہت نقصان ہوا۔ قبائلی علاقوں کو درپیش مشکلات کا سب سے زیادہ احساس تحریک انصاف کو تھا۔ عوامی مشکلات کی وجہ سے ہی ملٹری آپریشن کے خلاف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں لیکن قبائلی علاقوں کے عوام کی مدد کا پورا پلان تیار کر لیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی مدد کا وعدہ پورا کررہا ہوں سب سے پہلے قبائلی علاقوں کو ہیلتھ انشورنس دینی ہے۔ غریب گھرانے کی سب سے بڑی مشکل بیماری ہوتی ہے ۔ ہیلتھ کارڈ ایسی انشورنس ہے جو غریب گھرانے کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے تحت 7لاکھ20ہزار روپے تک فی گھرانے کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تمام پروگرام عام آدمی کی بہتری کے لیے لائیں گے۔ قبائلی علاقوں کے لیے فنڈ ریلیز کر رہے ہیں ۔ سکول، ہیلتھ یونٹ بنانے کا پورا پروگرام بنا لیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم قرضوں کے اندر ڈوبے ہوئے تھے لیکن کچھ حد تک اس مشکل سے نکل گئے ہیں اور سعودی شہزادے کےد ورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دولت بڑھے گی تو قرضے واپس ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا