روس نے شام میں داعش کیخلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے

EjazNews

تفصیلات کے مطابق شمالی شامی صوبے ادلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف قائم کردہ اتحاد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دئیے ہیں۔دوسری جانب صدر ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ شمالی شامی صوبے ادلب میںباغیوں کیجانب سے جارحانہ اقدامات کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ادلب میںغیر عسکری علاقے کا قیام ایک عارضی اقدام ہے۔ شام سے امریکی فوجی انخلا معاملات کے حل میں موثر ثابت ہوگا۔روس اور ترکی گزشتہ برس شمالی شام میں ایک غیر عسکری علاقے کے پیام پر اتفاق کیا تھا۔

گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ داعش کو شکست ہو چکی ہے اب آئندہ 30دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے: صدر ایردوان