ثناء چیمہ قتل کیں :عدم ثبوتوں کی بناء پر باپ اور بھائی با عزت رہا

EjazNews

گجرات میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کے قتل میں باپ اور بھائی باعزت بری کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قتل کے الزام میں والد، بھائی، چچا کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھااور پولیس نے دوران تفتیش چچا کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔
گزشتہ سال اپریل میں پسند کی شادی پر ثناء کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی موت کو اتفاقیہ قرار دے کر دفنا دیا گیا تھا۔ جب میڈیا نے اس کیس کو پوری طرح کور کیا توفرانزک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہو گئی تھی کہ موت اتفاقیہ نہیں ہوئی بلکہ گلا گھونٹ کر ثناء کو قتل کیا گیا ہے۔ اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:  باکسر محمد وسیم کا شکوہ ، کرکٹر وسیم اکرم اگلی جیت پر خود ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے پہنچیں گے