ایک ارب لوگوں کو سماعت سے محرومی کا خطرہ

EjazNews

اسمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہوتا جارہا ہے۔اس کےساتھ ساتھ ہم بہت سی دیگر آڈیو ڈیوائسزمیں سارا دن گھر رہتے ہیں۔انہی ڈیوائسز نے دنیا کو ایک خطرہ سے دو چار کر دیا ہے۔ ایک ارب سے زائد نوجوانوں کو قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے۔یہ بات عالمی ادارہ صحت نے اپنی نئی سفارشات میں کہی جس میں ڈیوائسز میں محفوظ والیوم لیول کے معیار کے حوالے تجاویز دی گئیں۔عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین نے ڈیوائسز تیار کرنے والی کمپنیوں اور آڈیو ڈیوائسز کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو جاری کیا۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ 12 سے 35 سال کے ایک ارب 10 کروڑ سے زائد افراد تیز آواز میں موسیقی یا ساؤنڈ دیر تک سننے کے نتیجے میں خطرے کی زد میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد نوجوان ائیرفون کے ذریعے تیز آواز میں موسیقی سن کر اپنی سماعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہیں سمجھنا چاہئے کہ ایک بار جب سننے کی حس ختم ہوجائے گی تو وہ واپس نہیں آئے گی۔ یہ عام عادت قوت سماعت سے محروم نہ کردے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیند کا عالمی دن
کیٹاگری میں : صحت