غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناردرن فرانس کے مئیر نے کتوں کے زیادہ بھونکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کتے زیادہ بھونکتے پائے گئے تو مالکان کو جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔
مئیرجین پیری ایسٹن کی جانب سے کہا گیا ہے مالک اپنے پالتو کتوں کے بھونکنے پر نظررکھیں تاکہ ان کے بھونکنے سے کسی دوسرے شہری کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو۔ بصورت دیگر 60سے 68یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔شکایت کی صورت میں مالک کو ہر صورت جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
یہ حکم نامہ ایک رہائشی عورت کے خلاف گائوں والوں کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سب سے اونچا بھونکنے میں عالمی ریکارڈحاصل کرنے والا کتابھی فرانس کا ہی ہے۔
