پاکستان سپر لیگ2019ء کا دبئی میں شاندار افتتاح

EjazNews

شائقین کے لیے خوشخبری رات 12بجے سے آئن لائن ٹکٹیں بھی فروخت ہونا شروع ہوں گی

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہو گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ انہوں نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی ادا کیا۔یہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن ہے۔ڈاون نیوز کے مطابق مارشیا بیرٹ اور آئمہ بیگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔آئمہ بیگ کا ساتھ گلو کار شجاع حیدر نے دیا۔ان کے بعد پاکستان کے مشہور بینڈ جنون نے مشہور زمانہ اپنا نغمہ ہے جذبہ جنون سے شائقین کے حوصلوں کو بلند کیا جبکہ فواد خان نے پی ایس ایل 2019ء کا نغمہ آڈینز کے ساتھ ملا کر پیش کیا۔
شائقین کے لیے اس دفعہ ٹکٹیں بھی پچھلے سال کی نسبت سستی رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش سے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی