میاں شہباز شریف کی رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہائوسنگ میں ضمانت

EjazNews

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے شہباز شریف کو 10-10لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ سچ کی ایک بار پھر جیت ہوئی ہے۔عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے اور ہوتے رہیں گے۔اگر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔خدا کا شکر ہے سچ سب کے سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی میں اینٹی منی لانڈرنگ بل 2020ء منظور