فرانس میں کتوں کے زیادہ بھونکنے پر مالکان کو ہوں گے جرمانے

EjazNews

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناردرن فرانس کے مئیر نے کتوں کے زیادہ بھونکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کتے زیادہ بھونکتے پائے گئے تو مالکان کو جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔
مئیرجین پیری ایسٹن کی جانب سے کہا گیا ہے مالک اپنے پالتو کتوں کے بھونکنے پر نظررکھیں تاکہ ان کے بھونکنے سے کسی دوسرے شہری کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو۔ بصورت دیگر 60سے 68یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔شکایت کی صورت میں مالک کو ہر صورت جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
یہ حکم نامہ ایک رہائشی عورت کے خلاف گائوں والوں کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سب سے اونچا بھونکنے میں عالمی ریکارڈحاصل کرنے والا کتابھی فرانس کا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی بینکاری کی صنعت خطرے کی زد میں