مقبوضہ کشمیر کے سکول میں دھماکہ25طالب علم زخمی

EjazNews

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے ایک سکول میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 25 طلبا ءزخمی ہوئے ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق ضلع پلواما کے سکول میں ہونے والے دھماکے میں 25 طلبا ء زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی طلبا کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔سکول میں ہونے والے دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔فوری طور پر دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔انڈین پولیس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی پابندیوں کی بیڑیوں میں جکڑے ایران میں کرونا وائرس سے 1433افراد ہلاک