عاطف اسلم کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

EjazNews

عاطف اسلم کا دل کو چھو لینے والا نیا گانا ‘بارشیں گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ گانے کی میوزک ویڈیو میں عاطف اسلم کا ساتھ ہمسایہ ملک کی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے جبکہ گیت کے بول کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی کی مہارت کا نتیجہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کو 5 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ ویلنٹائن کے موقع پر دلوں کی دھڑکنیں تیز کر نے کے لیے یہ گانا اپنا جادو چلا رہا ہے۔ عاطف اسلم کی آواز کے علاوہ اس کی پکچرائزیشن بھی بہت اعلیٰ ہے۔ٹی سیریز نے اس گانے کو ریلیز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’منٹو‘‘ کے بعد ’’زندگی تماشا ‘‘ریلیز سے پہلے ہی چار سو چرچے ہونے لگے