روس اور چین خلا میں امریکی برتری محدود کرنے کے چکر میں ہیں:پینٹاگون

EjazNews

امریکی وزارت دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ روس اور چین خلا میں امریکی برتری کو محدود کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ دونوں ملک ایسے غیر معمولی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو زمین کے مدار کے باہر امریکہ کے لیے شدید چیلنج بن سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک خلا میں خفیہ معلومات اور نگرانی کے آلات نصب کرنے کی منصوبہ بندی بھی کیے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ایران اور شمالی کوریا بھی خلا میں دوسرے ممالک کے پروگراموں کو روکنے کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ امریکی فوجی ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خلا میں مختلف ممالک کی مصروفیت اور دلچسپی میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا پیسیفک کی 15معیشتوں کے درمیان آزادتجارتی معاہدے ہو گیا