قرضوں کے سود کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے ادا کر رہے ہیں:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم پاکستان نے ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم، تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہا ہےکہ اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتےتو حج کی سہولت مفت دیتے۔

افتتاحی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرین کے ذریعے عام آدمی سفر کرتا ہے اور ٹریکنگ سسٹم سے ریلوے مسافروں کیلئے آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پہلے سی پیک ایک سڑک اور چار پاور اسٹیشنوں کا نام تھا لیکن اب چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں کام کریں گے۔

ایک دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے اور قرضوں کی قسط الگ دے رہیں

وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے میں جو کرپشن اور چوری ہوئی اس کے کیسز نیب کو بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ این آر او ون اور این آر او ٹو کے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت کے لئے گئے قرضوں کے باعث ہماری حکومت ایک دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے اور قرضوں کی قسط الگ دے رہیں ہیں، خزانے میں کچھ چھوڑ کر جاتیں تو حاجیوں کو مفت بھیج دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا سعودی عرب کے ساتھ 8معاہدوں کی منظوری