دلچسپ ٹویٹ :جو پوری میڈیا انڈسٹری کی توجہ بن گیا

EjazNews

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کو مینشن کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان سے بدلہ لیں گے۔تاہم شاہ رخ خان نے یہ بات واضح نہیں کی کہ وہ امیتابھ بچن سے کس بات کا بدلہ لینے جارہے ہیں۔اس کے جواب میں امیتابھ بچن نے بھی شاہ رخ خان کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بدلہ لینے کا وقت تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا وقت ہے۔اس سے قبل ہمارے یہ جملے پڑھنے کے بعد آپ کو ایسا لگے کہ یہ دونوں اداکارآپس میں جھگڑرہے ہیں تو جناب ایسا نہیں ہے۔ہم آپ کو بتادینا چاہتے ہیں کہ شاہ رخ خان یہاں امیتابھ بچن کی نئی ریلیز ہونے والی فلم بدلہ کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
شاہ رخ خان نے اس فلم میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کے پوسٹر بھی شیئر کیے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اب ماحول کچھ بدلہ بدلہ نظر آرہا ہے۔

اس فلم کی پروڈکشن کاکام شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز کے بینر تلے کی جارہی ہے جبکہ سوجوئے گھوش فلم کی ہدایات دے رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس ٹریلر کو شیئر کیا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے چند ایک فلموں میں ہی اکٹھے کام کیا ہے۔ ان دونوں اداکاروں نے آخری مرتبہ 2008 میں فلم بھوت ناتھ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اس فلم میں بھی شاہ رخ خان کا کر دار مہمان اداکار سے زیادہ نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ادبی شخصیات نے پاکستانی شوبز کو ہمیشہ جلا بخشی ہے