بھارت: پانچ منزلہ ہوٹل میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک

EjazNews

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کارول باغ میں 5 منزلہ ہوٹل کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اور دھویں سے بچنے کے لیے کئی افراد نے عمارت سے چھلانگ بھی لگائی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بعد فائر بریگیڈ کی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے تاہم اب تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریا میں پرائمری سکول کی سطح پر سر ڈھانپنے پر پابندی عائد