چین سالانہ 20 ہزار پاکستانی طالب علموں کو اعلی تعلیم کے لیے وظیفے دے گا

EjazNews

ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کی نیسٹ یونیورسٹی میں خطاب کے دورن یاؤ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات دونوں عوام کے باہمی تعلقات سے جنم پاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین ، پاکستان کی ترقی، دفاع اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات میں بھی تعاون کو برقرار رکھے گا، اس مقصد کے ماتحت پاکستانی طلباء کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد کو 20 ہزار تک بڑھا دیا گیا ہے۔اس تعداد کے دنیا میں کے کسی دوسرے ملک کے طالبعلموں کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستانی طالب علموں اور گریجویٹس کے لیے چین میں انٹرنشپ کے مواقعو ں میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل