معروف اداکار قاضی واجد کی آج پہلی برسی ہے

EjazNews

ٹی وی کے معروف اداکار قاضی کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال ہو گیا۔ گزشتہ برس 87 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا، انہوں نے درجنوں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔
مشہورومعروف اداکار قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا۔قاضی واجد اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو سے منسلک رہے جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار گرش کرناڈا 81برس میں چل بسے