بھیڑئیے جیسی شکل والا بھارتی بچہ

EjazNews

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں رتلام میں ایسا عجیب الخلقت بچہ بھی موجود ہے جس کا چہرہ تک بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، متاثرہ لڑکے کے چہرے سمیت پورے جسم پر ایک عجیب و غریب بیماری کے باعث بال موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13 سالہ لڑکے للت کے پورے جسم پر بال ابھر آئے، جس کے باعث اسے پہلی مرتبہ دیکھنے والے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ للت پیٹیدار کو ویروولف سینڈروم نامی بیماری لاحق ہے، اس عجیب و غریب بیماری میں مبتلا لوگوں کا چہرے سمیت پورا جسم لمبے بالوں میں ڈھک جاتا ہے۔عجیب و غریب بیماری سے لڑنے والے بچے کا کہنا تھا میرے دوست بہت اچھے ہیں جن کے ساتھ میں کھیلتا رہتا ہوں لیکن کوئی انجان لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو بندر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پتھر بھی مارتے ہیں۔للت کو امید ہے مستقبل میں اس کی سرجری ہوجائے گی جس کے بعد دوسرے بچے اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔
للت پیٹیدار کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی سوچتا تھا کہ میں بھی ایک عام انسان ہوتا لیکن اب میں عادی ہوچکا ہوں اور خود سے مطمئن ہوں کیوں کہ انوکھی بیماری نے ہی مجھے دوسروں سے مختلف کیا ہے۔
للت کے والد نے میڈیا کو بتایا جب میرا بیٹا دو برس کاتھا تو میں اسے لے کر شہر کے بڑے ہسپتال گیا تاکہ ڈاکٹرز سے اس بیماری کا علاج کروایا جاسکے۔متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے للت کا معائنہ کرنے بعد بتایا کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے اگر کوئی علاج نظر آیا تو آپ کو ضرور آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کی ابتدائی نسلیں