وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان یو اے ای کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت اہم وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور انہیں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیر اعظم دورے کے دوران 7ویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں حکومتی ترجیحات اوروژن پر بھی گفتگوکریں گے۔سمٹ میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کریں گے،وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دبئی کے دورے کے دوران عالمی حکومتی سربراہ اجلاس کےموقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:  حکومت بیرون ملک سے 530ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور کرنے میں کامیاب