آئی ایم ایف

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات، بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت

EjazNews

وزیراعظم عمران خان اور عالمی مالیاتی فنڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے :مریم نواز